چین کی ای کامرس صنعت میں جنوری سے اپریل 2025 کے دوران مستحکم ترقی

پیر 26 مئی 2025 15:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) چین کی ای کامرس صنعت میں جنوری سے اپریل 2025 کے دوران مستحکم ترقی دیکھی ہے ۔چینی وزارت تجارت کے مطابق ڈیجیٹل کھپت کی ترقی میں تیزی آئی ، ڈیجیٹل مصنوعات کی آن لائن فروخت میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ، خاص طور پر ذہین روبوٹس اور اسمارٹ ہوم سسٹم کی ترقی 87.6 فیصد اور 16 فیصد تک پہنچ گئی۔ گھریلو آلات اور ڈیجیٹل مصنوعات کی 15 اقسام کی آن لائن فروخت میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

سروس کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں آن لائن تفریح اور آن لائن سیاحت دونوں میں 20 فیصد سے زیادہ ترقی ہوئی ہے۔صنعتی ای کامرس نے غیر ملکی تجارتی اداروں کو گھریلو فروخت کو بڑھانے اور نئے ثمرات کے حصول میں مدد کی ہے۔ اپریل سے اب تک 10 سے زائد پلیٹ فارمز نے 3,100 سے زائد غیر ملکی تجارتی اداروں کو اپنی جانب راغب کیا ہے، جن میں غیر ملکی تجارتی زون میں 1.1 ارب یوآن سے زائد فروخت اور براہ راست خریداری میں تقریباً 10 ارب یوآن شامل ہیں۔چین کی ای کامرس صنعت نے مستحکم ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے ملکی اور غیر ملکی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :