ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا انسداد پولیو مہم کے پہلے دن مختلف علاقوں کا دورہ، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

پیر 26 مئی 2025 16:45

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے انسداد پولیو مہم کے پہلے دن مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سانڈے سر، عطر شیشہ اور جابہ میں جاری انسدادپولیو مہم کی نگرانی کی، جہاں انہوں نے ٹیموں کی حاضری، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بی ایچ یو جابہ کے فکسڈ سائٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی موجودگی، ویکسین کی دستیابی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو مزید موثر بنانا اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :