Live Updates

صدر گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

پیر 26 مئی 2025 22:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) صدر گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی)جیہند ہوت Jeehund Hoth نے اپنے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی نے گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جیہند ہوت کا انکے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران دونوں جانب نے نتیجہ خیز بات چیت کی جس کا مقصد علاقائی تجارتی تعاون کا فروغ اور اقتصادی ترقی کے باہمی مواقع تلاش کرنا تھا۔ اس موقع پر پاکستان بھر میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور انٹر چیمبر روابط کو مضبوط بنانے کے لیے SCCI اور GCCI کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر باقاعدہ دستخط بھی کیے گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات