بجلی کے نظام میں بہتری کیلئے اپ گریڈیشن اور انرجی لاس ریڈکشن منصوبوں کے تحت 15 منصوبے مکمل کر لئے ہیں، فرحان شبیر ملک

پیر 26 مئی 2025 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کے شعبہ کنسٹرکشن نے بجلی کے نظام کی بہتری اور توانائی کے نقصانات میں کمی کے لئے اپ گریڈیشن اور انرجی لاس ریڈکشن(ELR) منصوبوں کے تحت 15 منصوبے مکمل کر لئے،ان منصوبوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 99 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن فرحان شبیر ملک نے کہا کہ یہ منصوبے مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور صارفین کو مستحکم و معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مکمل کئے گئے،ان منصوبوں سے جہاں بجلی کی ترسیل میں بہتری آئے گی وہیں لائن لاسز میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اپریل 2025ء میں ملتان سرکل میں بستی اہل پور اور بستی مدرسہ صدیق اکبر میں دو سکیموں کی تکمیل پر 20لاکھ روپے لاگت آئی، بہاولنگر سرکل میں چک 3/1-Rمیں ایک سکیم مکمل کرنے پر 14لاکھ48ہزارروپے، بہاولپور سرکل میں سوئی والا اور گلی عبدالرزاق والی لودہراں میں دو سکیمیں مکمل کرنے پر 19لاکھ62 ہزار روپے، ڈی جی خان سرکل میں ٹریفک چوک جامپور اور حسینی چوک 1/2محمد پور میں 3سکیموں کی تکمیل پر 26لاکھ64ہزارروپے، خانیوال سرکل میں محلہ فرید آباد میں ایک سکیم مکمل کرنے پر 34لاکھ39ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل میں محلہ سعید اور بستی نوہانے والا میں دو سکیمیں مکمل کرنے پر 11لاکھ19ہزارروپے لاگت آئی۔

متعلقہ عنوان :