فلمسٹار رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32برس بیت گئے

وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر 27مئی1993 کو زندگی کی بازی ہار گئی

منگل 27 مئی 2025 13:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فلمسٹار رانی کومداحوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے ۔پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا ،8 دسمبر1941 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں پیدا ہوئیں ، اداکارہ رانی کی والد ہ گلوکارہ مختار بیگم کے ساتھ کام کرتی تھی اوروہ اپنی بیٹی کو بھی گلوکارہ بنانا چاہتی تھی تاہم رانی کی آواز گلوکاری کیلئے مناسب نہیں تھی۔

(جاری ہے)

رانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1962میں انورکمال پاشا کی فلم محبوبہ میں ایک ثانوی کردار سے کیا ۔انہوں نے اردواور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکار ہ رانی نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعدازاں ان میں علیحدگی ہوگئی۔وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر 27مئی1993 کو زندگی کی بازی ہار گئی۔

متعلقہ عنوان :