فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا، جیسمین پاؤلینی،ایلینا سویٹولینا اور ژینگ کنوین نے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی

منگل 27 مئی 2025 14:23

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا، اٹلی کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی،یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اور چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہو چکا ہے،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 27 سالہ بیلا روس کی ٹینس سٹار ا ٓریاناسبالینکانے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی کمیلا اسٹینسلاوونا راکھیموواکو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، اٹلی کی29 سالہ ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی یوآن یو کو 1-6، 6-4 اور 3-6سے ہرا کر پہلی رکاوٹ عبور کر لی۔

(جاری ہے)

پہلے رائونڈ کے دیگرے کھیلے گئے میچز میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے ترکی کی حریف کھلاڑی زینپ سنمیز کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے روسی حریف کھلاڑی ایناستاسیاپاولیوچینکووا کے خلاف کامیابی حاصل کر کے نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔