فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے نواز دیا گیا

منگل 17 جون 2025 22:23

فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء)ازبکستان کی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 2026 فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر الیکٹرک گاڑیوں کے تحفے سے نواز دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایشین فٹبال کوالیفائر میں ازبکستان نے قطر کو 0-3 سے شکست دیکر پہلی بار فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے پر ازبک صدر مرزی یوئیف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 30 چینی الیکٹرک کاریں تحفے میں دے دیکر جشن منایا۔

تحفے میں دی گئی گاڑیاں چنی کمپنی کی بی وائے ڈی الیکٹرک کاریں ہیں، جسکی ایک گاڑی کی مارلیت 50 ہزار یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 کروڑ 63 لاکھ سے زائد) ہے۔ازبک صدر نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے، اس لیے تحفہ ا?پکا انتظار کررہا ہے، چابیاں لے کر گھر چلائیں۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 اگلے برس امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔