سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ ، وہاب ریاض پیسرز کی ریورس سوئنگ، لائن لینتھ پر کام کرنے لگے

کھلاڑیوں سے یہی چاہتے ہیں کہ دنیا کی کرکٹ کے مطابق خود کو ڈھالیں، ہم کھلاڑیوں کو بتا رہے ہیں کن اچھے ایریاز میں شاٹس کھیلنا ہیں : کوچ عبدالرزاق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 جون 2025 13:42

سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ ، وہاب ریاض پیسرز کی ریورس سوئنگ، لائن لینتھ پر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جون 2025ء ) لاہور میں قومی کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے دوسرے روز کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی مختلف سیشنز میں شرکت کی، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں پریکٹس جار ی ہے۔ 
سابق ٹیسٹ فاسٹ بولروہاب ریاض نے کہا کہ میں فاسٹ بولروں کے ساتھ ان کی لائن اینڈ لینتھ پر کام کر رہا ہوں اور ریورس سوئنگ کے حوالے سے بھی بولروں کو بتا رہا ہوں ۔

 
کوچ ریحان ریاض نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی ہدایات کے مطابق بولروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ 
کوچ عبدالرزاق نے کہا کہ کھلاڑیوں سے یہی چاہتے ہیں کہ دنیا کی کرکٹ کے مطابق خود کو ڈھالیں۔ عبدالرزاق نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو بتا رہے ہیں کن اچھے ایریاز میں شاٹس کھیلنا ہیں ۔

(جاری ہے)

 

کیمپ کے دوسرے روزکھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ان ڈور اسکول اور جم میں مشقیں کیں۔

کوچز نے کھلاڑیوں کی تکنیک پر خصوصی کام کیا۔ 
سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کو کھلاڑیوں کے رول اسپیسفک ، ٹیکنیکل ریفائنمنٹ اور فزیکل ٹریننگ کے لیے محدود کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ اس بیس روزہ کیمپ میں47 کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ پہلے مرحلے میں 15 کھلاڑی کیمپ میں مدعو کیے گئے ہیں، کیمپ کا دوسرا مرحلہ 23 جون سے اور تیسرا مرحلہ 30 جون سے شروع ہوگا۔ 
این سی اے میں 16 جون سے کیمپ میں شریک 15 کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، بابر اعظم، حسن نواز،معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی،عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔