جوئے کو فروغ دینے کا الزام، یوراج، ہربھجن، رائنا، اروشی بڑی مشکل میں پھنس گئے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تینوں سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے بھی تفتیش

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 جون 2025 12:15

جوئے کو فروغ دینے کا الزام، یوراج، ہربھجن، رائنا، اروشی بڑی مشکل میں ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جون 2025ء ) بھارت کے سابق کرکٹر یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رائنا سے جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں سکیورٹی حکام نے پوچھ گچھ کی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تینوں سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے بھی تفتیش کی ہے، یوراج، ہربھجن اور رائنا مشکل میں پھنستے ہوئے نظر آرہے ہیں، چاروں پر آن لائن سٹہ لگانے والی ایپ کی تشہیر کرنے کا سنگین الزام لگایا گیا ہے۔

بھارتی حکام ای ڈی 1XBET جیسے ممنوعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے جانچ پڑتال کررہے ہیں، 1XBET جیسے ممنوعہ پلیٹ فارمس کی تشہیر میں شامل ہونے کے معاملے میں ان چاروں سیلیبرٹیز سمیت کئی دیگر شخصیات بھی پوچھ گوچھ کی زد میں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کچھ پلیٹ فارمز 1xbet جیسے ممنوعہ ناموں کا استعمال کررہے تھے، یہ پلیٹ فارمز صارفین کو غیرقانونی سٹہ بازی پلیٹ فارم پر ری ڈائرکٹ کرتے تھے جو کہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ای ڈی نے بتایا کہ مذکورہ پلیٹ فارمز خود کو کھیلوں کی میزبانی کرنے والا بتاتے تھے، تاہم انھوں نے چالاکی سے ریگڈ الگورتھم کا استعمال کیا جو بھارتی قوانین کے تحت ایک جوا ہے۔
یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رائنا نے بھی 1xbet پلیٹ فارم کا اشتہار کیا جس کے بعد وہ بھارتی حکام کے تفتیش کے دائرے میں آگئے۔
رپورٹس کے مطابق یوراج سنگھ اور سریش رائنا کے قریبی حلقوں نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے،اس کے علاوہ اروشی روٹیلا اور سونو سود سمیت بالی ووڈ کے کئی دیگر مشہور اداکار بھی اس پلیٹ فارم سے جڑے ہیں۔
تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوئے کو پرموٹ کرنے والی 1xbet کمپنی نے اپنی تشہیر پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کی ہے۔