ایرون فنچ نے بابر اعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا

بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابراعظم سے بڑا کوئی نام نہیں : سابق آسٹریلین کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 جون 2025 11:24

ایرون فنچ نے بابر اعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18 جون 2025ء ) سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم سے بڑا کوئی نام نہیں۔ 
ایرون فنچ نے ٹی وی پروگرام میں پاکستانی کھلاڑیوں اور بابر اعظم کے بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے بڑا نام بابر اعظم ہے، بابر اعظم اس وقت دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

(جاری ہے)

 
ایرون فنچ نے بتایا کہ بابر اعظم اس دہائی کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے، انہوں نے دنیا میں بہترین پرفارمنس دی ہے، آسٹریلوی فینز کے لیے اچھی بات ہے کہ وہ آسٹریلیا میں بابر اعظم جیسے سپر اسٹار کو کھیلتا دیکھ سکیں گے۔ 
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہیں، وہ میچ ونر ہیں اور بہترین پرفارمر ہیں، ان کو رکھنے کی خواہش ہر ٹیم کی ہو گی۔ 
انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کو بگ بیش میں کھیلتا دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔                                                                                              

متعلقہ عنوان :