خواتین کھلاڑیوں کا پہلاکلب فٹ بال ورلڈ کپ 2026جنوری میں شروع ہوگا

کپ فروری میں اختتام پذیر ہوگا‘ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی اس کی باقاعدہ طور پر تصدیق کردی

منگل 27 مئی 2025 14:53

خواتین کھلاڑیوں کا پہلاکلب فٹ بال ورلڈ کپ 2026جنوری میں شروع ہوگا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)پہلا ویمنز کلب فٹ بال ورلڈ کپ آئندہ سال کے آغاز سے جنوری میں شروع ہوگااور فروری میں اختتام پذیر ہوگا۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی اس کی باقاعدہ طور پر تصدیق کردی ہے۔ 16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ ہر 4 سال بعد منعقد کیا جائے گا اور یورپی لیگز کے ڈومیسٹک سیزن کے آخر میں جبکہ ویمنز چیمپئنز لیگ گروپ مرحلے اور ناک آئوٹ رائونڈز کے درمیان ہوگا۔

یو ایس اے کی نیشنل ویمنز سوکر لیگ عام طور پر مارچ میں شروع ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

فیفا نے ابتدائی طور پر دسمبر2022 میں خواتین کا کلب ورلڈ کپ کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم بنکاک میں فیفا کانگریس نے اس ایونٹ کی تصدیق کر دی ہے جس کے تحت اب پہلا ویمنز کلب فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز جنوری 2026 سے ہوگا۔بارسلونا موجودہ یورپین چیمپئن ہے، نیو یارک گوتھم ایف سی موجودہ این ڈبلیو ایس ایل چیمپئن ہیں اور برازیلین سائیڈ کورنتھیانز کوپا لیبرٹاڈورس فیمینیا کے حامل ہیں۔ فیفا کانگریس نے 2026-29 کے ایک نئے بین الاقوامی میچ کیلنڈر کی بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آرام اور صحت یابی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :