ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس

منگل 27 مئی 2025 15:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، سب انجنئیر سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تورغر کو آئی ایم یو کی طرف سے محکمہ ہیلتھ کی مارچ اور اپریل کی کارکردگی کی تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔