Live Updates

گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف

جمعہ 15 اگست 2025 22:19

گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ،ایم کیو ایم جمہوریت کا ڈھونگ رچا کر صرف اپنے مفادات کے لیے کھیل رہی ہے، جبکہ اصل میں وہ اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار ہے،ٹیسوری کا بیان عوام کو مایوس کرنے کی سازش ہے تاکہ لوگ ووٹ کی طاقت پر یقین چھوڑ دیں۔

گورنر سندھ کامران ٹسوری کے جمہوریت دشمن اور تشدد کو دوبارہ کراچی پہ مسلط کرنے کے بیانات تر ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حالیہ بیانات نے ان کی سیاسی منافقت، جمہوریت دشمن سوچ اور اسٹیبلشمنٹ کی غلامی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

3۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف وہ عوام کے ووٹ کو بیکار قرار دیتے ہیں، کہتے ہیں"ووٹ دے دو، پچھلی بار بھی دیا تھا تو کیا ہوا" یہ بیان عوام کی رائے اور جمہوری عمل کی توہین ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انتخابات بے معنی ہیں اور فیصلہ کہیں اور ہوتا ہے، یعنی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے۔دوسری طرف وہ عوام سے پوچھتے ہیں "کیا پرانی ایم کیو ایم واپس چاہیی" یہ براہِ راست الطاف حسین کی طرز سیاست کی واپسی کا اشارہ ہے، جو کراچی میں تشدد، خوف اور بھتہ خوری کی علامت رہے ہیں۔

یہ بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم جمہوریت کا ڈھونگ رچا کر صرف اپنے مفادات کے لیے کھیل رہی ہے، جبکہ اصل میں وہ اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیسوری کا بیان عوام کو مایوس کرنے کی سازش ہے تاکہ لوگ ووٹ کی طاقت پر یقین چھوڑ دیں۔یہ 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کے جواز کے طور پر دیا گیا، جہاں پی ٹی آئی کی واضح جیت کو چوری کیا گیا۔

عمران خان کا مؤقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ووٹ عوام کی طاقت ہے، نہ کہ چند طاقتور حلقوں کی ملکیت۔پی ٹی آئی شفاف انتخابات، ووٹ کی عزت اور عوامی فیصلے کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پرانی ایم کیو ایم کی واپسی کراچی کے امن کے لیے خطرہ ہے الطاف حسین کی سیاست کا مطلب ہے خوف، تشدد، بھتہ اور بربادی۔ کراچی کے عوام نے ماضی میں اس سیاست کو مسترد کر کے امن کی طرف قدم بڑھایا ٹیسوری کا یہ بیان کراچی کو دوبارہ خوف کے سائے میں دھکیلنے کی دھمکی اور خواہش ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے امن، ترقی اور شہریوں کو مساوی حقوق دینے کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا محور ہے عوام کو طاقت دینا، اداروں کو عوامی نمائندوں کے ماتحت لانا اور کرپٹ نظام کا خاتمہ کراچی کے عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ووٹ کی حرمت کی بات کی۔ عمران خان نے ہر مشکل وقت میں عوامی حمایت پر بھروسہ کیا، چاہے وہ جیل میں ہوں یا پابندیوں میں۔

ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا پیغام کراچی اور پورے پاکستان کے لیے۔ ہم کہتے ہیں اپنے ووٹ کی طاقت پہ یقین قائم رکھیں، یہ آپکی آواز اور آپکی طاقت ہے۔ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہو چکی، اس کی واپسی عوام کی توہین ہے۔پی ٹی آئی کراچی کی اصل نمائندہ جماعت ہے، جو عوام کے حقوق، شفافیت اور ترقی کے لیے کھڑی ہے۔کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو اس شہر کو حقیقی امن، خوشحالی اور عزت دلا سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات