نوشہرہ ورکاں، تمام پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ میں پرائس کنٹرول رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری

منگل 27 مئی 2025 15:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس کو روٹی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرانے اور مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ تمام پرائس مجسٹریٹس کو کم از کم 3 گھنٹے فیلڈ میں پرائس کنٹرول سرگرمیوں کرنے اور تصاویر کے ساتھ رپورٹ جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کئے۔\378