پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

منگل 27 مئی 2025 15:16

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید  کی درخواست ضمانت پر  ایف آئی اے کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی منگل کو سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ صنم جاوید نے موقف اختیار کیا کہ اسے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمہ کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔