
فرنچ اوپن کے بادشاہ کو خراجِ تحسین، رافیل نڈال آبدیدہ
یادگار تقریب کے دوران خراجِ تحسین پیش ،ہزاروں شائقین نے کھڑے ہو کر اپنے محبوب چیمپئن کو الوداع کہا
منگل 27 مئی 2025 16:35
(جاری ہے)
نڈال نے انگریزی اور ہسپانوی میں بھی خطاب کیا اور اپنے کیریئر کی ناقابلِ فراموش یادیں مداحوں سے شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی بھیگی آنکھوں سے کہا یہ کورٹ بلاشبہ میرے کیریئر کا سب سے اہم مقام رہا ہے۔
نڈال نے فرنچ اوپن میں 112 میچ جیتے اور صرف 4 ہارے، 14 فائنلز میں وہ ناقابلِ شکست رہے یہ ایک ایسا کارنامہ جو شاید کبھی نہ دہرایا جا سکے۔تقریب کو مزید تاریخی بنانے کے لیے نڈال کے تین بڑے حریف راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے بھی کورٹ میں آئے اور گلے ملے۔نڈال نے کہا کہ ہم نے دنیا کو دکھایا کہ سخت مقابلہ کرتے ہوئے بھی اچھے ساتھی اور باعزت حریف بنا جا سکتا ہے، آپ سب نے مجھے کورٹ میں بہت مشکل وقت دیا، لیکن اسی نے مجھے آگے بڑھنے پر مجبور کیا اور میں نے اس سے لطف اٹھایا۔نڈال کو ان کے قدموں کا ایک نقش پیش کیا گیا، جو اب کورٹ فِلیپ شیتریر کا مستقل حصہ ہوگا، تقریب کے آخر میں نڈال اپنے 2 سالہ بیٹے کے ساتھ کورٹ میں آئے اور مداحوں کو آخری بار ہاتھ ہلا کر الوداع کہا۔انہوں نے کہا کہ میں اب آپ کے سامنے کھیلنے کے قابل نہیں رہا، لیکن میرا دل اور میری یادیں ہمیشہ اس جادوئی مقام سے وابستہ رہیں گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مومن ثاقب کانز لائنز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹر بن گئے
-
ہانیہ عامر کو شوبز میں،میں نے متعارف کرایا، حریم فاروق کا انکشاف
-
طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، ویڈیو وائرل
-
شوہرامیرہونا چاہیے، بے وفا بھی ہوتو کوئی اعتراض نہیں، کومل میر
-
پہلگام حملے کے دوران غدار کہا گیا، عامر خان کا شکوہ
-
اردو کو اصل پہچان دیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، خلیل الرحمن قمر
-
نامورکمپیئر اداکارطارق عزیز کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی
-
معروف اداکار خیام سرحدی کی سالگرہ منائی گئی
-
معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم امریکا میں گرفتار و رہا
-
پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
-
یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
رجب بٹ کے فیملی ایونٹ میں نوٹوں کی بارش، عوام برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.