مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺ کی یونٹس کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ‘ ہیر کٹلی یونٹ کی بھی تنظیم نو مکمل

منگل 27 مئی 2025 16:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) مرکزی انجمن محبان مصطفی ﷺکی یونٹس کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ‘ ہیر کٹلی یونٹ کی بھی تنظیم نو مکمل ،علامہ معروف چشتی صدر ، محمد اعجاز میر جنرل سیکرٹری منتخب‘ یونٹ سازی کی تقریب میں مرکز کی طرف سے میاںمحمد حلیم جھاگوی ،منظور احمد اعوان ،زبیر چغتائی ،شاکر علی ترک و دیگر کی خصوصی شرکت‘ نومنتخب ذمہ داران کو انجمن کے نظریہ ، تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا‘تفصیلات کے مطابق انجمن محبان مصطفیﷺ ہیر کٹلی یونٹ کی تنظیم نو کر دی گئی ‘نومنتخب عہدیداران میں محمد صدیق اعوان سرپرست اعلیٰ،علامہ مفتی محمد معروف چشتی ،محمد اعجاز میر جنرل سیکرٹری، محمد اویس میر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،نذیر احمد میر چیف آرگنائزر، محمد بابر میر ڈپٹی چیف آرگنائزر ،محمد امین سیکرٹری نشرواشاعت ،محمد مدثر ڈپٹی سیکرٹری نشر واشاعت ،محمد سرفراز سیکرٹری مالیات و سیکرٹری تنظیمی وا نتظامی امور،چوہدری محمد اظہر سیکرٹری امور نوجوانان ،چوہدری عمیر ڈپٹی سیکرٹری امور نوجوانان شامل ہیں ‘ اس موقع پر یونٹ کی سطح پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور ذمہ داران سے مشاورت کے بعد یونٹ کی تنظیم نو کی گئی ‘مرکز کی طرف سے مرکز ی سیکرٹری تنظیمی و انتظامی امور میاںمحمد حلیم جھاگوی ، چیف آرگنائزر منظور احمد اعوان ،سینئر نائب صدر زبیر چغتائی ،سیکرٹری مالیات شاکر علی ترک ،ڈپٹی سیکرٹری تنظیمی و انتظامی امور اویس مغل اور اویس ترک نے خصوصی شرکت کی ‘مرکز کے ذمہ داران نے نومنتخب ذمہ داران کو انجمن کے نظریہ ، تنظیم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیااور تنظیمی و انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ‘ مرکزکی طرف سے نومنتخب ذمہ داران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور یونٹ کو فعال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کی ہدایت کی گئی ۔