غزہ پٹی میں امداد کی تقسیم کا نیا نظام شروع کر دیا، غزہ ہیومینٹیریئن فائونڈیشن

منگل 27 مئی 2025 16:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)امریکی حمایت یافتہ تنظیم غزہ یومینٹریئن فائونڈیشن نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں غذائی امداد کی تقسیم کا ایک نیا نظام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں امداد کی تقسیم کی ذمے دار اس نجی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سابق سربراہ کی جانب سے خود مختاری کی کمی پر احتجاجا استعفا دینے کے بعد، اب جان ایکری کو عارضی طور پر ادارے کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔تنظیم نے مشکلات کے ساتھ اپنی سرگرمی کا آغاز کیا ... اور اس بات کے واضح شواہد نہیں ملے کہ اس نے واقعی امدادی سامان تقسیم کیا ہو ،بالخصوص جب کہ صرف ایک دن پہلے اس کے ڈائریکٹر نے اچانک استعفا دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :