وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘کے تحت راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار

منگل 27 مئی 2025 17:18

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘کے تحت راولپنڈی پولیس کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ کے تحت راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، جن کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ وارث خان، چکلالہ، واہ کینٹ اور صدر واہ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ شہریوں کے تعاون سے ہی منشیات کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن ہے۔