چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر کا شجرکاری مہم کا آغاز

منگل 27 مئی 2025 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں لیسکو کے ریجنل ٹریننگ سنٹر میں جاری ریونیو سٹاف ٹریننگ کے شرکا نے پھلدار پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

پودے لگانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہے تاکہ تاکہ ہمارا ملک سرسبز و شاداب ہو اور ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مدد مل سکے۔

اس موقع پر تربیتی پروگرام کے انچارج عمران انور نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ دیگر تربیتی سیشنز کے شرکا بھی اس مہم کا حصہ بنیں گے اور آر ٹی سی کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں گے۔ واضح رہے کہ لیسکو چیف انجینئر محمد رمضان بٹ نے لیسکو کے تمام دفاتر میں درخت لگانے اور صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔