پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کے لیے ٹکٹیں ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فروخت کے لیے موجود

منگل 27 مئی 2025 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے ٹکٹس شائقین کے لیے 25 مئی سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے، میچز کے لییمناسب قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے سے دستیاب ہیں جبکہ گیلری کے ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہیں،تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 28 مئی سے یکم جون تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :