ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کھلی کچہری کا انعقاد ، شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات

منگل 27 مئی 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کھلی کچہری کا انعقاد کر کے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات دئیے۔ اس موقع پر پولیس ،واسا ، پی ایچ ای ،کیسکو، ڈی ایچ او، اور مختلف محکموں کے لوگ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ جتنے بھی ایم پی اے ہے وہ اپنے حلقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔ شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے شہر ی اپنے مشورےپہنچائیں اور نوجوانوں سے درخواست ہے کہ وہ شہر کی خوبصورتی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :