uکینال میں وافر مقدار میں پانی موجود ہے، غلام سرور بنگلزئی

منگل 27 مئی 2025 20:25

ٰنصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ پٹ کینال میں وافر مقدار میں پانی موجود ہے تمام زیلی شاخوں میں مربوط پروگرام کے تحت پانی فراہمی جاری ہے پٹ فیڈر کینال زیرو پوائنٹ سے لیکر آر ڈی 558 تک بھری ہوئی ہے اس وقت 170 کلومیٹر تک پانی دستیاب ہے محکمہ ایریگیشن مزید پانی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں تاکہ آبنوشی کے بعد ذرعی کاشت کے لیے بھی پانی مہیا کیا جاسکے اس کے حوالے ذیلی شاخوں میں تقسیم کار پر اقدامات کرنے کیلئے کام جاری ہے اس وقت اوچ کینال محبت کینال مانجھوٹی کینال جھٹ پٹ کینال روپا کینال سمیت دیگر کینالز میں لوگوں کو مین کینال سے پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے پانی کی ذیادہ حصول کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر یہ کھٹن حالات جلد معمول پر آجائیں گے اس ضمن میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے احکامات کی روشنی میں مزید پانی کے وصول کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری کے اثار نمودار ہوں گے ہم عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ پانی کے بے دریغ ضیاع کو روکیں تاکہ ٹیل تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ وہ بھی پینے کے لیے پانی جمع کر لیں اس وقت ڈیرا مراد جمالی واٹر سپلائی سکیمز کے لیے پانی وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ جھٹ پٹ کے لیے آج سے پانی کی ترسیل کا عمل شروع ہو چکا ہے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران پانی کو سٹور کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں آئندہ کچھ دنوں میں نصیر آباد ڈویژن کے ان تمام علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا جن کا انحصار کینالز پر ہے مین کینال میں پانی کا مقدار دگنا کیا جا رہا ہے عنقریب پٹ فیڈر کینال میں ہزار کیوسک مزید پانی چھوڑا جائے گا جس کی منظوری لی جا چکی ہے 4 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی کے بعد ڈیرہ مراد جمالی صحبت پور جعفرآباد منجھوشوری سمیت دیگر ٹیل تک کے علاقے استفادہ حاصل کر سکیں گے اس کے علاوہ کیر تھر کینال میں بھی پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ہمیں عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے انہیں مشکلات سے نکالنے کے لیے محکمہ ایریگیشن کے انجینیئرز بہتر حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں اگر تمام تر صورتحال پر نظر دوڑائی جائے تو نصیر آباد ڈویژن میں آبنوشی کے حوالے سے جو مشکلات درپیش آ رہی تھی ان کا تدارک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :