چیئرمین نیو کراچی ٹائون نے الاقصی پارک میں پودالگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

منگل 27 مئی 2025 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے یوسی 5سیکٹر جے5الاقصی پارک میں پودالگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کردیاہے۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق شجرکاری مہم کے دوران مختلف اقسام کے سایہ دار اور پھولدار درختوں کے پودے لگائے گئے، جن کا مقصد شہر کو سرسبز و شاداب اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ٹائون کی ہر یوسی، ہر محلے اور ہر پارک میں شجرکاری مہم جاری رکھی جائے گی اور عوام کو اس کارِ خیر میں شریک کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں، گلی محلوں اور پارکوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،محکمہ باغات کے ڈائریکٹر آفتاب احمد اور سینئر افسرباغات جاوید جمال،یونین کونسل 5کے چیئرمین راجہ عطاالرحمن اور طلباء موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :