سوڈان ہیضے کے ایک ہزار کیسز رپورٹ

بدھ 28 مئی 2025 10:00

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کی عبوری حکومت کے وزیر صحت فتح الرحمن محمد الامین نے اعلان کیا ہے کہ پوری ریاست میں ہیضے کے کل مریضوں کی تعداد 1031 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 531 مریض صحت یاب ہو کر آئسولیشن مراکز سے فارغ ہو چکے ہیں۔انہوں نے العربیہ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہیضے کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی بڑی وجہ وہ حفاظتی اقدامات ہیں جو مقامی حکام کی جانب سے کیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے بتایا کہ پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے کیونکہ بجلی کی بحالی کے بعد واٹر پمپنگ اسٹیشنز نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی خرطوم کے علاقے جبل الاولیاء میں ہیضے کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ہنگامی طبی ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئسولیشن مراکز میں زیرِ علاج بڑی تعداد میں مریضوں کو دیگر تیار شدہ مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بستروں، وارڈز اور دوا کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :