غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلا ف کاروائی ،مویشی مندی منتقل

غیر قانونی سیل پوائنٹس شہریوں کیلئے مشکلات کا سبب ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر طیب

بدھ 28 مئی 2025 12:31

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کے لیے شہر میں قائم غیر قانونی سیل پوائنٹس نہ صرف عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ بنتے ہیں بلکہ صفائی، ٹریفک اور سیکیورٹی جیسے مسائل کو بھی جنم دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیوپاریوں کو چاہیے کہ وہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائم کردہ مویشی منڈیوں میں ہی خرید و فروخت کریں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی کے دوران کہی۔ دونوں افسران نے عوامی سہولت کے پیش نظر مختلف مقامات کا دورہ کیا اور غیر قانونی سیل پوائنٹس پر موجود جانوروں کو فوری طور پر مویشی منڈی منتقل کروایا۔

متعلقہ عنوان :