گلوکارہ شکیرا پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر گئیں

شکیرا دوران پرفارمنس اسٹیج پر سلپ ہو کر گر پڑیں، تاہم وہ فورا ہی اٹھیں اور پرفارمنس کو جاری رکھا

بدھ 28 مئی 2025 12:52

گلوکارہ شکیرا پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر گئیں
مانٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ و گیت نگار شکیرا کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دوران پرفارمنس اسٹیج پر سلپ ہو کر گر پڑیں، تاہم وہ فورا ہی اٹھیں اور پرفارمنس کو جاری رکھا۔

(جاری ہے)

وہ مسکراتے ہوئے فوری طور پر کھڑی ہوگئیں جس پر انکے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر انکے اس اقدام کو سراہا جبکہ ہال میں بھی ناظرین نے زور دار تالیاں بجاکر انکی پروفیشنل ازم کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس سال فروری میں انھیں صحت کے مسائل کے باعث لیما (پیرو)میں اپنا شو ملتوی کرنا پڑا تھا جس پر انھوں نے معذرت کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹا گرام پر ایک پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انھیں پیٹ کی تکلیف کے باعث اپنا ای آر کرانا پڑا اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسٹیج پر پرفارم نہ کرنے کا دکھ ہے۔