فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوںکا سلسلہ جاری

بدھ 28 مئی 2025 21:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوںکا سلسلہ جاری،100سے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واساب لوٹ کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور متعدد مقامات سے قربانی کے جانور چور لے اڑے ، آن لائن کے مطا بق لاری اڈا کے قریب قمر شہباز سے جھپٹا مار کر پرس، امین پور بازار کے قریب رمشا کنول سے جھپٹا مار کر فون، بسم اللہ پارک کے قریب وسیم اکبر سے 80ہزار و فون، بدر کالونی کے قریب ذوالفقار علی سے بکرا چھین لیا، گرونانک پورہ کے عثمان منور سے موٹر سائیکل ،نقدی وفون، اڈا اچکیرہ کے قریب آصف ندیم کی اہلیہ سے زیورات ونقدی، قادر آباد چوک کے فیضان سے 4لاکھ80ہزار نقدی وفون، ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول کے قریب احتشام سے 50ہزار وفون، مدینہ آباد یوسف کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، بابر کالونی کے آفتاب سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، رضا آباد کے عثمان سے نقدی وفون، پیپلز کالونی کے طارق سے 25ہزار وفون، آئیڈیل بیکری ستیانہ روڈ کے قریب شاہد سے جھپٹا مار کر فون، سوساں روڈ کے اللہ دتہ سے 30ہزار وفون، سوساں روڈ پر زبیر کی دکان سے نقدی وکپڑے، بابا فرید روڈ پر ذیشان سے جھپٹا مار کر فون، تاج کالونی کے شہباز سے 3لاکھ 15ہزار وفون، گرین ٹائون کے کلیم حیدر سی45ہزار وفون، عبداللہ پور کے قریب طلحہ سے نقدی وفون، جھمرہ روڈ پر اللہ دتہ سے نقدی وفون، منصور آباد کے خالد سے 10ہزار وفون، ایف ڈی اے سٹی کے قریب اسد علی سے نقدی وفون لوٹ لیا‘ 100ج ب کے شاہد سے 13ہزار وفون، واپڈا سٹی کے امجد کے گھر کا صفایا کر دیا، مین بازار جھمرہ کے احمد شہزاد کی دکان لوٹ لی، 153ر ب کے اشفاق سے نقدی وفون،157ر ب کے جعفر محمود سے نقدی وفون، 66ج ب کے شاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے وفون،273ج ب کے ابراہیم سے نقدی وفون، فاروق آباد کے عرفان سے 15ہزار وفون، اقبال نگر کے قریب مبین سے نقدی وفون، ڈھڈی والا کے نواز سے جھپٹا مار کر فون، مچھلی فارم کے قریب سہیل سے 10ہزار وفون، اعوان والا کے رمضان سے 50ہزار وفون، 237رب کے سلیم سے پونے دو لاکھ روپے وفون، ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ پر ضمیر سے 3لاکھ کے زیورات، پام سٹی کے قریب سبط حسن سے 78ہزار وفون،59 ج ب کے اشرف کی دکان سے سامان چوری، 256رب کے اکبر علی کی حویلی سے بکرے، 247رب کے نعمان سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، محلہ رضا آباد کے عثمان سے سوا دو لاکھ ، غوثیہ پارک کے مزمل سی10ہزار ، واٹر ورکس جڑانوالہ کے قریب عاصم سی12ہزار وفون، 108گ ب کے عابد سے 21ہزار و فون، 113گ ب کے منظور سے 12ہزار وفون، 21گ ب کے اصغر علی سی2لاکھ، 73گ ب کے غوث کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان ،123گ ب کے طاہر سے نقدی و فون، 143گ ب کے شہباز احمد سے نقدی و فون، 144گ ب کے منظور سے فون، 230گ ب کے عثمان سے موٹر سائیکل، 232گ ب کے امین کی حویلی سے بکرے، 273گ ب کے طاہر کے ڈیرہ سے بیل، 656گ ب کے عثمان سی20ہزار، 260رب کے فرہاد علی سے 90ہزار، 77ر ب کے مقبول سے ایک لاکھ، 99رب کے عمران کے گھر کا صفایا، قصبہ تاندلیانوالہ سے صلاح الدین کی دکان لوٹ لی، 416گ ب کے اصغر سے موٹر سائیکل، موضع حسو کے کے مظہر حسین سے موٹر سائیکل، پنڈی شیخ موسیٰ کے خالد کی دکان سے 3لاکھ کا سامان، کالج چوک سمندری کے یوسف سے سوا لاکھ، 466گ ب کے وقار سے لیپ ٹاپ، 440گ ب کے اسد کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و زور لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گلبرگ کے جاوید کی کار، باغ جناح سے عبداللہ، کچہری بازار سے عبداللہ، گول بھوآنہ بازار سے ارمان، ضلع کچہری سے ذیشان، کچہری بازار سے راشد، ڈگلس پورہ سے کامران، گلبرگ روڈ سے ذوالقرنین، اتوار بازار ساہیانوالہ سے یٰسین، رضا آباد کے طیب، سدھو پورہ کے اشفاق، ناظم آباد کے نواز ، مدینہ آباد کے اکرم، یوسف آباد کے بشارت علی، 546گ ب کے مصطفی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔