عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں‘خاندانی ذرائع کی تصدیق

بدھ 28 مئی 2025 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں جس کی تصدیق خاندانی ذرائع کی جانب سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد آصف کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شیخ کالونی جھنگ روڈ قبرستان فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف نے پہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔ جب کہ 2019 میں محمد آصف دوسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن بنے تھے۔