بابر اعظم پی سی بی سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ چھوڑ کر بیرون ملک روانہ

2 دن کی ٹریننگ میں کونسے اسکلز سیکھ لیے؟، سوشل میڈیا صارفین کی سابق کپتان پر کڑی تنقید

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 19 جون 2025 11:47

بابر اعظم پی سی بی سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ چھوڑ کر بیرون ملک روانہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2025ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم محض 2 دن کی ٹریننگ کے بعد سکلز کیمپ چھوڑ کر چلے گئے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کیمپ انتظامیہ کو بتاکر بابراعظم پہلے سے طے شدہ کمٹ منٹ کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ 
بابر اعظم اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کے کھلاڑیوں میں شامل تھے، ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

 
دوسری جانب سکلز کیمپ سے محض 2 روز کی ٹریننگ کے بعد بابراعظم کی روانگی پر ناقدین سوال اٹھا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ محض دو روز کے دوران اسٹار بیٹر نے کونسی ٹریننگ حاصل کرلی ہے کہ ان کے اسکلز بہتر ہوگئے۔

(جاری ہے)

 

ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اپنی ناقص فارم پر اس طرح کا انداز اپنارہے ہیں اگر فارم میں ہوتے تو شاید کیمپ کا حصہ بننا بھی گوارا نہ کرتے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش کے ٹی ٹونٹی کے ابتدائی شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، قومی ٹیم تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 18 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ابتدائی شیڈول کا مسودہ تیار کیا ہے اور اسے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 20 جولائی کو دوسرے اور تیسرے میچوں کے ساتھ بالترتیب 22 اور 24 جولائی کو ہوگا۔
تینوں میچ میرپور، ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔