qاسپین‘ جزیرہ کینری میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 7 ہلاک

{ ہسپانوی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 180 تارکین سوار تھے

بدھ 28 مئی 2025 20:55

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)اسپین کے کینری جزیرے میں کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں7 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے۔میڈرڈ سے خبر ایجنسی اور ہسپانوی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 180 تارکین سوار تھے۔

(جاری ہے)

میری ٹائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق کشتی کو ال ہیرو جزیرے کی بندرگاہ کی طرف لے جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ریسکیو اداروں نے ڈوبنے والے افراد کو بچانے کے لیے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور ہیلی کاپٹر روانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :