Live Updates

صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کا ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس

بدھ 28 مئی 2025 21:20

aکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کا ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ عمران زرکون، اسپیشل سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ سمیت محکمہ خزانہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹی اور عوامی مفاد کی حامل ترقیاتی اسکیموں کے لیے مختص فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں گے، تاکہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو اور عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے ہدایت کی کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے ملنے والے فنڈز، ٹیکس وصولیوں سے حاصل ہونے والے محاصل اور رائلٹی کو مثر اور شفاف انداز میں استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غیر ضروری اور غیر پیداواری اخراجات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ وسائل براہِ راست عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جا سکیں۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت شفافیت، کفایت شعاری اور عوامی مفاد کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے، اور ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :