
امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیگر ممالک پر عائد تجارتی محصولات کو غیر قانونی قرار دے دیا ، انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی
جمعرات 29 مئی 2025 09:20
(جاری ہے)
عدالت نے امریکا کی جانب سے الگ سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر لگائے گئے محصولات کو بھی کالعدم قرار دے دیا ۔ امریکی انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ ان ممالک سے امریکا میں منشیات اور غیر قانونی تارکینِ وطن داخل ہوتے ہیں۔
یہ مقدمہ لبرٹی جسٹس سینٹر کی توسط سے پانچ ایسی کمپنیوں نے دائر کیا تھا جو اُن ممالک سے اشیا درآمد کرتی ہیں جن پرصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ٹیرف عائد کئے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری کش ڈیسائی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ کرنا غیر منتخب ججوں کا کام نہیں کہ قومی ہنگامی صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو سب سے پہلے رکھنے کا وعدہ کیا تھا اور انتظامیہ اس بحران سے نمٹنے اور ملکی عظمت بحال کرنے کے لئے ہر سطح پر انتظامی طاقت کو استعمال کرنے کے لئے پرعزم ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید گرمی میں حاجیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات
-
فرانس نے دو ریاستی حل کی شرط پر فلسطین کوتسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا
-
ہم جوہری ہتھیار کے حصول کی کوشش نہیں کر رہے ہیں،ایرانی صدر
-
ششی تھرور کی اہلیہ، سونندا پشکر کی موت کے بعد حکومتی اداروں کی سرپرستی میں ششی تھرور پر قتل اور ظلم کے الزامات عائد
-
چین نے بازی پلٹ دی، جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ خاتمے کی جانب گامزن ہے ، امریکی تھینک ٹینک
-
مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ٹرمپ کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات میں نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرادیا گیا
-
عدالت کا فیصلہ حد سے تجاوز کی ایک مثال ہے، وائٹ ہاوس
-
مکہ مکرمہ میں طبی ماہرین نے مصری خاتون حاجی کی بینائی بحال کر دی
-
غزہ کی صورتِ حال بہتر ہونے تک اسرائیل کے بارے میں مؤقف سخت ہونا چاہیے، فرانس
-
ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں سعودی عرب کو اہم حیثیت حاصل ہے، ایران
-
سعودی عرب ، مسجد الحرام میں عازمین کی سہولت کے لیے برقی گاڑیوں کی فراہمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.