سینٹرل ایشین والی بال نیشنز کپ، پاکستانی ٹیم اعزاز کے دفاع کیلئے پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 30 مئی کو کرغیزستان اور 31 مئی کو قازقستان سے کھیلے گی

جمعرات 29 مئی 2025 13:07

تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)سینٹرل ایشین والی بال نیشنز کپ میں شرکت کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم ازبکستان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

کاوا نیشنز کپ 29 مئی سے 4 جون تک کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔پاکستانی ٹیم ایونٹ کے پول بی کا حصہ ہے، جس کی دیگر ٹیموں میں کرغزستان اوز قازقستان شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 30 مئی کو کرغیزستان اور 31 مئی کو قازقستان سے کھیلے گی۔