ہوائی جہاز رکنے سے قبل سیٹ بیلٹ کھولنے اور کھڑے ہونے والے مسافروں پر جرمانہ ہو گا ، ترکش ایو ی ایشن اتھارٹی

جمعرات 29 مئی 2025 13:37

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)ترکیہ میں نافذ کئے گئے نئے قانون کے مطابق ہوائی جہاز کے مسافروں کو جہاز کے رکنے سے قبل سیٹ بیلٹ کھولنے اور کھڑے ہونے پر جرمانہ کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران حفاظتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت میں مسافروں پر جرمانہ کیا جائے گا۔

ترکیہ میں ایئرلائن کے وہ مسافر جو جہاز کے مکمل طور پر رکنے سے قبل ہی اپنی سیٹ بیلٹ کھول دیتے ہیں انہیں جرمانہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ مسافر جو جہاز رکنے سے پہلے ہی سیٹوں کے اوپر کیبن سے سامان نکالنا شروع کر دیتے ہین یا نشتسوں کے درمیان راستے میں کھڑے ہو جاتے ہیں، انہیں بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترکیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور بدنظمی سے بچنے کے لئے اس حوالے سے نئے ضوابط جاری کئیہیں۔ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کا اطلاق رواں ماہ کے شروع سے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد جہاز سے مسافروں کے اترنے کے عمل کو مزید محفوظ اور منظم بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :