کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی ،17 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

جمعرات 29 مئی 2025 13:42

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)کینیڈا کے مغربی صوبے مانیٹوبا کے جنگلات میں بدترین آتشزدگی سے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا،17 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔فرانسیسی میڈیا نے آتشزدگی سے متاثرہ مغربی صوبے مانیٹوبا کے وزیر اعظم واب کینیو کے حوالے سے بتایا کہ آگ کی وجہ سے علاقے میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے اور 17 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سے اپیل کی کہ وہ فوج کو حکم دیں کہ وہ اپنے وسائل کے ساتھ مانیٹو کے جنگلات میں آتشزدگی کا پھیلائو روکنے میں مدد کرے ۔مانیٹوبا وائلڈ فائر سروس کے کرسٹن ہیورڈ نے اس سے قبل کی ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ صرف گزشتہ مہینے تقریبا 200,000 ہیکٹر رقبے پر جنگلات آگ سے متاثر ہو چکے ہیں جو کہ گزشتہ پانچ سالوں کی سالانہ اوسط سے تین گنا زیادہ ہیں۔ اس کی وجہ بڑی وجہ طویل عرصے سے گرم اور خشک موسم کی صورتحال ہے۔

متعلقہ عنوان :