
ٹرمپ کی انتظامیہ کا غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے امریکا میں قیام کی مدت پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
غیر ملکی طلبہ کو امریکا میں اسٹوڈنٹ ویزے پر 4 سال سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوگی‘ غیر ملکی صحافیوں کو صرف 240 دن تک قیام کی اجازت ہوگی.رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 28 اگست 2025
16:28

(جاری ہے)
اب تک امریکا عام طور پر طلبہ کو ان ک تعلیمی پروگرام کی مدت تک یا صحافیوں کو ان کی اسائنمنٹ کی مدت تک ویزے جاری کرتا رہا ہے اگرچہ کوئی بھی غیر تارکِ وطن ویزہ 10 سال سے زیادہ عرصے کے لیے قابل اعتبار نہیں ہوتا یہ مجوزہ تبدیلیاں فیڈرل رجسٹر میں شائع کی گئیں جس کے بعد عوامی رائے کے لیے مختصر مدت رکھی گئی ہے جس کے بعد یہ نافذالعمل ہو سکیں گی. ٹرمپ انتظامیہ کے تحت محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی طلبہ کی ایک غیر معیّنہ تعداد اپنی تعلیم کو بلاوجہ بڑھا رہی ہے تاکہ وہ ملک میں ‘ہمیشہ کے طلبہ‘ کے طور پر رہ سکیں محکمے نے اپنے بیان میں کہا کہ بہت عرصے سے سابق حکومتوں نے غیر ملکی طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز کو تقریباً لامحدود مدت تک امریکا میں رہنے دیا جس سے سیکیورٹی کے خطرات پیدا ہوئے ٹیکس دہندگان کے بے شمار ڈالر خرچ ہوئے اور امریکی شہریوں کو نقصان پہنچا. محکمے نے یہ وضاحت نہیں کی کہ امریکی شہریوں اور ٹیکس دہندگان کو بین الاقوامی طلبہ سے کس طرح نقصان پہنچا ہے؟ حالاں کہ امریکی محکمہ تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ان طلبہ نے 2023 میں امریکی معیشت میں 50 ارب ڈالر سے زیادہ کا حصہ ڈالا امریکا نے تعلیمی سال 24-2023 میں 11 لاکھ سے زائد بین الاقوامی طلبہ کا خیرمقدم کیا جو دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے یہ طلبہ امریکا کی جامعات کے لیے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہیں کیوں کہ غیر ملکی طلبہ عموماً مکمل فیس ادا کرتے ہیں. امریکی کالجوں اور جامعات کے راہنماﺅں کی نمائندہ تنظیم نے اس اقدام کو بے کار بیوروکریٹک رکاوٹ قرار دیا جو تعلیمی فیصلوں میں مداخلت ہے اور ممکنہ طلبہ کو مزید دور کر سکتی ہے جو تحقیق اور روزگار کے مواقع میں حصہ ڈال سکتے تھے صدر اور سی ای او پریذیڈنٹس الائنس آن ہائر ایجوکیشن اینڈ امیگریشن مریم فیلڈبلم نے کہا کہ یہ مجوزہ قانون دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ان کی خدمات کی امریکا میں قدر نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف بین الاقوامی طلبہ کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے امریکی کالجوں اور جامعات کی بہترین صلاحیت کو متوجہ کرنے کی صلاحیت بھی کمزور ہوتی ہے، جو ہماری عالمی مسابقت کو کم کرتی ہے. یہ اعلان ایسے وقت میں آیا جب جامعات اپنا تعلیمی سال شروع کر رہی تھیں اور بہت سی جامعات نے بین الاقوامی طلبہ کی کم تعداد رپورٹ کی جو ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے کے اقدامات کی وجہ سے تھی لیکن ٹرمپ کو اپنے حامیوں میں سے بھی غیر معمولی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے کہا کہ وہ امریکا میں چینی طلبہ کی تعداد دگنی کر کے 6 لاکھ تک پہنچانا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنے ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی تعریف کی. صدر ٹرمپ کی یہ بات وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس وعدے کے بالکل برعکس تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ چینی طلبہ کے ویزے جارحانہ انداز میں منسوخ کریں گے گزشتہ ہفتے محکمہ خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک 6 ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں جن میں وہ سرگرم کارکن بھی شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کی قیادت کی تھی ٹرمپ نے جامعات کے لیے اربوں ڈالر کی وفاقی تحقیقی فنڈنگ بھی یہ کہتے ہوئے معطل کر دی کہ انہوں نے یہودی مخالف رجحانات کے خلاف اقدامات نہیں کیے، اور کانگریس نے نجی جامعات کی انڈوومنٹس پر ٹیکس بھی سختی سے بڑھا دیے ہیں. انتخابات سے پہلے ایک تقریر میں نائب صدر جی ڈی وینس نے کہا تھا کہ قدامت پسندوں کو جامعات پر حملہ کرنا چاہیے، جنہیں انہوں نے دشمن قرار دیا ٹرمپ نے اپنے پہلے دور کے آخر میں صحافیوں کے ویزے کی مدت محدود کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن ان کے جانشین جو بائیڈن نے اس خیال کو مسترد کر دیا تھا تاہم بائیڈن انتظامیہ نے غیراعلانیہ طور پر صدرٹرمپ کے پہلے دور میں ویزوں پر عائد ہر طرح کی پابندیوں کو برقراررکھا اور متعدد ممالک کے صحافیوں کے لیے پانچ سالہ ویزا کی معیاد کو 3ماہ تک محدودکردیا گیا اسی طرح وزٹ ویزے کے لیے سال بھر تک انٹرویواپوائنٹمنٹ کی دستیابی کا پروگرام بھی بائیڈن حکومت کے دوران جاری رہا جس سے فیملی وزٹ کے لیے امریکا جانے کا ارادہ رکھنے والوں کو ابھی تک مشکلات کا سامنا ہے.
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کی انتظامیہ کا غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے امریکا میں قیام کی مدت پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
-
دبئی کی شہزادی شیخہ مَہرہ نے فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی
-
دبئی میں بانجھ پن کے مریض میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کامیاب حمل
-
کرتارپور پر پانی چھوڑنا بھارتی آبی جارحیت ہے،سکھ براداری
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.