ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ

جمعرات 29 مئی 2025 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 23مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 55598بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.8فیصد کم ہے پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 57210بیرل ریکارڈ کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 23مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2602ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.7فیصد کم ہے ، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2674ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 27743بیرل پی پی ایل 8390بیرل ، پی او ایل 4014بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1312بیرل ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 549، پی او ایل 36، پی پی ایل 373اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 864ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ۔ \395

متعلقہ عنوان :