
ملک معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے،اہداف حاصل کرنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا آئی سی اے پی سے خطاب
جمعرات 29 مئی 2025 16:48

(جاری ہے)
خرم شہزاد نے کہا کہ جنگ کے بعد پاکستان اس عالمی تبدیلی سے فائدہ اٹھا رہا ہے جس نے اس کیلئے بے پناہ مواقع پیدا کئے ہیں،اسی سلسلہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنی ٹیم کے ارکان کے ہمراہ ترکیہ ،ایران اور وسطی ایشیا کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب بہت سے ممالک پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنے یا بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ ہمسایہ ملک چین ہمارا ہر وقت میں آزمایا ہوا گہرا دوست اور تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو بہتر کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ میوچل فنڈز پر روڈ شو کیلئے برطانیہ جانے والی محکمہ خزانہ کی ٹیم کا حصہ تھے اور پاک بھارت حالیہ جنگ کے باعث ان کیلئے اپنے ایجنڈے کو جاری رکھنا بہت مشکل ہو گیا تھا تاہم وزیر خزانہ نے اگلے روز سرمایہ کاروں کے روڈ شو میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پاکستان کا عالمی سطح پرنقطہ نظر واضح ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس سیشن میں 70سرمایہ کاروں کا اجتماع ہونا تھا،اس میں مختلف ممالک کے 120سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ اس سیشن کے دوران ہم نے سرمایہ کاروں کو امن کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے نپے تلے ردعمل سے آگاہ کیا تھا،ہم نے بہت کامیابی سے شرکا کو باور کرایا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس پر انہوں نے نہ صرف پاکستان کو سراہا بلکہ جنگ بندی میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں معدنیاتی کانوں ،دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بڑی اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی آمدنی میں اضافے ، معیشت اور گورننس کو بہتر بنانے کیلئے ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے موثر اور قابل عمل اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری سرمایہ کاری اور محصولات بڑھیں گے تو ہم ترقی کی جانب مزید بجٹ مختص کرنے کے قابل ہو جائیں گے،اس طرح پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کیلئے نجکاری پر بھی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے، مالیاتی اصلاحات، ٹیکس اصلاحات، پالیسی اصلاحات، پنشن اصلاحات کے ساتھ ساتھ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے۔آخر میں آئی سی اے پی کے صدر سیف اللہ نے مشیر خزانہ کو ایک یاد گاری سووینئر پیش کیا۔قبل ازیں آئی سی اے پی کے نائب صدر محمد اویس،سیکرٹری عمیر جمال،ممبر کلائمیٹ چینج اینڈ فوڈ سکیورٹی، پلاننگ کمیشن آف پاکستان نادیہ رحمان،معروف ماہر اقتصادیات شاہد ایچ کاردار اور دیگر ممتاز مقررین نے کانفرنس میں اپنے خیالات اور تجربات سے آگاہ کیا۔
مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ
-
آمدہ بجٹ میں 30 ارب ڈالرسالانہ کے ٹریڈ ڈیفیسٹ کو ختم کیا جائے، میاں زاہد حسین
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
آمدہ بجٹ میں 30 ارب ڈالر سالانہ کے ٹریڈ ڈیفیسٹ کو ختم کیا جائے،میاں زاہد حسین
-
ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی سے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے گا، صدر ایف پی سی سی آئی
-
ایس ای سی پی نے پاکستان میں الگورتھمک ٹریڈنگ کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کی تجویز پیش کی
-
ملک معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے،اہداف حاصل کرنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا آئی سی اے پی سے خطاب
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 4 ارب ڈالرمالیت کے پانچ سالہ عالمی بانڈزفروخت کردئیے
-
2 دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 600 روپے کم ہوگئی
-
پولیوورکز کا صرف حوصلہ نہیں بلکہ انکامعاوضہ بھی بڑھایا جائے، ایازمیمن
-
ہاشمی پاکستان نے کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کو "ہاشمی اسپغول" کا گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.