ایشیائی ترقیاتی بینک نے 4 ارب ڈالرمالیت کے پانچ سالہ عالمی بانڈزفروخت کردئیے

جمعرات 29 مئی 2025 16:20

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 4 ارب ڈالرمالیت کے پانچ سالہ عالمی بانڈزفروخت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 4 ارب ڈالر مالیت کے پانچ سالہ عالمی بانڈفروخت کئے ہیں۔ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بانڈز کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم بینک کے عام سرمایہ وسائل کا حصہ بنے گی، جاری سال کے دوران بینک نے تیسری باربانڈز فروخت کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک خزانچی ٹوبیاس ہوشکا نے اس موقع پراپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بینک کے تیسرے فکسڈ ریٹ گلوبل بینچ مارک بانڈز کے اجراءسے وہ خوش ہے ، بانڈزکیلئے تقریباً 12 ارب ڈالر کی پیشکش اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے سرمایہ کاروں کی پائیدار حمایت ہمارے ترقیاتی مشن کے لیے ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ بانڈ 30 مئی 2030 کو میچور ہوں گےاور اس پر سالانہ 4.125 فیصد کی شرح سے نصف سالہ بنیاد پر منافع ادا کیا جائے گا۔ 39 فیصد بانڈز یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ، 38 فیصد امریکہ اور 23 فیصد بانڈز ایشیائی مارکیٹس میں فروخت ہوئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2025 کے دوران عالمی کیپٹل مارکیٹس سے 35 سے 36 ارب ڈالر تک کے فنڈز حاصل کرنے کامنصوبہ ترتیب دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :