کھاریاں،پولیس صدر سرکل کا اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

جمعرات 29 مئی 2025 16:08

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پولیس صدر سرکل کا اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری-تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیرنگرانی صدر سرکل پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ منگووال محمد اسلم اور اے ایس آئی محمد عمران نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

ملزمان مدثر حسین سکنہ منگووال سے 1100گرام ہیروئن جبکہ آصف علی سکنہ چکریاں سے 520گرام چرس برآمد ہوئی جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں مبارک حسین شاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں و اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں محمد سنی، محمد بابر، محمد مظفر، محمد رانجھا سکنائے محلہ گلشن کالونی شامل ہیں جن سے شراب برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ ملزم علی اصغر سکنہ محلہ عمران پورہ سے پسٹل 30بور برآمد ہوا جس کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہیڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کا کہنا ہے کہ اسلحہ و منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔

شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے۔