منگووال اور گردونواح کے علاقوں میں روڈ رابری کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی حمزو گینگ گرفتار

جمعرات 29 مئی 2025 16:08

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پولیس تھانہ منگووال کی بڑی کارروائی منگووال اور گردونواح کے علاقوں میں روڈ رابری کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی حمزو گینگ گرفتارمال مسروقہ 1لاکھ 5ہزار نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد -تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں چوروں و ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ منگووال SI محمد اسلم ہنجراہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرکے رابری کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی حمزو گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سرغنہ علی حمزہ ولد منظور حسین سکنہ ضلع فیصل آباد،2۔

(جاری ہے)

عبداللہ ولد مظہر اقبال 3۔ شہزاد ولد امتیاز علی سکنائے کنگ چنن شامل ہیں۔

جن کے قبضہ سے دوران انٹیروگیشن مال مسروقہ 1لاکھ 5ہزار روپے برآمد ہوا۔جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا ہے کہ وہ منگووال اور منڈی بہاالدین کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے۔ ملزمان نے روڈ رابری کی 7وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔