پشین میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

جمعرات 29 مئی 2025 16:21

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پشین میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

اس دوران مخالف فریق نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :