
ڈی جی ٹی او کا فیصلہ برقرار‘سیکریٹری کامرس نے لاہور چیمبر کے 2024 انتخابات کو شفاف اور قانون کے مطابق قرار دیدیا: صدر لاہور چیمبرمیاں ابوذر شاد
جمعرات 29 مئی 2025 22:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے انتخابات 23 اور 24 ستمبر 2024 کو منعقد ہوئے جن میں لاہور کی کاروباری برادری نے بھرپور شرکت کر کے پی پی پی الائنس کو تاریخی کامیابی سے نوازا۔ کاروباری برادری نے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ کاروباری برادری نے انتخابی دنوں میں ہی اپنا فیصلہ سنا دیا تھا لیکن چند افراد نے نتائج کو متنازعہ بنانے کے لیے ڈی جی ٹی او کے پاس رجوع کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی ٹی او نے دونوں فریقین کا مؤقف نہایت تحمل، غیرجانبداری اور دیانتداری سے سنا۔ تمام ثبوت، دستاویزات، ویڈیوز اور انتخابی ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ایک تفصیلی فیصلے میں اعلان کیا کہ لاہور چیمبر کے انتخابات مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور قواعد کے مطابق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ڈی جی ٹی او نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا جسے ہم نے خوش دلی سے قبول کیا۔ دوبارہ گنتی کے بعد بھی وہی نتیجہ آیا جو 23 اور 24 ستمبر کو سامنے آیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود مخالف گروپ نے سیکریٹری کامرس سے رجوع کیا۔ ہم سیکریٹری کامرس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے چھ گھنٹے تک سماعت کی، دونوں فریقین کو تفصیل سے سنا، تمام شواہد اور زمینی حقائق کا تجزیہ کیا اور آخرکار ڈی جی ٹی او کے فیصلے کو برقرار رکھا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی ایک گروپ کی نہیں بلکہ اصولوں، جمہوریت اور ادارہ جاتی دیانتداری کی فتح ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، نظام فعال ہے اور سچ کبھی چھپ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار یا عہدوں کے طلبگار نہیں بلکہ خدمت کے جذبے کے ساتھ آئے ہیں۔ کاروباری برادری نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے وہ ہمارے لیے ایک مقدس امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے ذاتی دشمنی نہیں لیکن اگر کوئی چیمبر کے نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کرے گا تو ہم آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اس کا مؤثر جواب دیں گے۔آخر میں، انہوں نے اپنی ٹیم، سپورٹرز، ووٹرز، بزنس لیڈرز اور بزرگوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی ہم سب کی ہے اور اب ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کرنے کمی کا مطالبہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
-
وفاقی بجٹ کے بعد چینی و برطانوی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.