Live Updates

الحمرا آرٹ سنٹر لاہور میں پاکستان کی پہلی سرکاری سطح کی میٹل کرافٹ آرٹسٹ ریزیڈنسی نمائش کی اختتامی تقریب کا انعقاد

جمعرات 29 مئی 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیرِ اہتمام تاریخی میٹل کرافٹ آرٹیزن ولیج میں ہونے والی پاکستان کی پہلی سرکاری سطح کی میٹل کرافٹ آرٹسٹ ریزیڈنسی 2025 نمائش کی اختتامی تقریب الحمرا آرٹ سنٹر لاہور میں منعقد ہوئی ،جس میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے آنے والے دس منتخب آرٹسٹوں نے اپنی تخلیقات عوام کے سامنے پیش کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق20 روزہ ریزیڈنسی میں روایتی دھات سازی کے ماہر کاریگروں اور جدید آرٹسٹوں کے درمیان ایک نایاب و باہمی تخلیقی اشتراک دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں ایسے فن پارے سامنے آئے جو روایت اور جدت کا حسین امتزاج ہیں۔ نمائش میں معروف گیسٹ آرٹسٹوں نے بھی شرکت کی اور ریذیڈنٹ آرٹسٹوں کے ساتھ اپنے فن کے نمونے پیش کیے، جو اس پروگرام کی وسعت اور شمولیت کی بہترین مثال بنے۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریذیڈنسی نہ صرف ہمارے دستکاری ورثے کو زندہ رکھنے کا ایک ذریعہ ہے بلکہ نوجوان آرٹسٹوں اور کاریگروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ایک نئے تخلیقی سفر کا آغاز بھی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات