حافظ آباد، گھر میں صندوق سے 2بچوں کی لاشیں برآمد

جمعہ 30 مئی 2025 03:20

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)حافظ آباد کے علاقے کسوکی میں ایک گھر میں صندوق سے 2بچوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 7 سے 8سال عمر کے ارش علی اور احمد علی گزشتہ شام سے لاپتہ تھے، جب ان کی تلاش جاری تھی تو گھر کے ایک کمرے میں رکھے گئے صندوق سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔واقعے کے بعد پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے شبے کی بنیاد پر 2 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ہلاکت کی وجوہات کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی چل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :