جیکب آباد پولیس نے سیریل کلرک کو مقابلے میں مار ڈالا

جمعہ 25 جولائی 2025 22:22

جیکب آباد پولیس نے سیریل کلرک کو مقابلے میں مار ڈالا
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) جیکب آباد پولیس نے سیریل کلرک کو مقابلے میں مار ڈالا ،سائیکو کلر نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلاتا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کردیتا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے سی سیکشن تھانہ کے علاقے ماو واہ کے قریب پولیس مقابلے میں سفاک سیریل کلرمارا گیا ہے ملزم نصیر عرف سلیم عرف ٹوڈو ملک پولیس کومتعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا جن میں اغوا، جنسی زیادتی اور بے رحمانہ قتل شامل تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نوجوانوں کو ملازمت کا لالچ دے کر اغوا کرتا، جنسی تشدد کا نشانہ بناتا اور مزاحمت کرنے پر ان کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیتا۔ 17 جولائی 2025 کو بھی اس نے ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان وحید احمد شیخ کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل جبکہ محمد سلیمان نامی نوجوان کا گلا کاٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور ماو واہ کے قریب جھڑپ کے دوران مقابلہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔