سعودی عرب کی ایئر لائن ’’ فلائیناس‘‘ 5 جون سے شام کے لئے اپنی پہلی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 30 مئی 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) سعودی عرب کی کم لاگت ایئرلائن فلائناس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 5جون سے شام کے لئے اپنی پہلی براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔العربیہ کے مطابق اس طرح شامی دارالحکومت دمشق کو ایئر لائن کے نیٹ ورک میں شامل کرلیا جائے گا۔ یہ اقدام ایئرلائن کی علاقائی توسیع کا حصہ ہے تاکہ مسافروں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور سعودی عرب اور خطے کے درمیان فضائی رابطے کو بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

فلائناس ان محدود غیر ملکی ایئرلائنز میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے شام پر پابندیاں نرم ہونے کے بعد دمشق کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں۔ یہ اقدام نیشنل ایوی ایشن سٹریٹیجی کے اہداف کے مطابق ہے جس میں 2030 تک سعودی عرب کو 250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 330 ملین مسافروں تک پہنچنا، اور سالانہ 150 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنا شامل ہے۔ عازمین حج کے لیے حرمین شریفین تک رسائی کو آسان بنانا بھی ویژن 2030 کے مقاصد میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :