Live Updates

پی ٹی آئی رہنماوں امتیاز محمود اور غلام محی الدین کی عبوری ضمانتیں کنفرم

جمعہ 30 مئی 2025 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر کے جلاو گھیراو اور تشدد کے الزام میں درج مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماوں امتیاز محمود اور غلام محی الدین کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے شریک ملزمان عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماوں امتیاز محمود اور غلام محی الدین نے اپنی عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری لگائی۔علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں عدالت نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کرلی اور عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ۔ عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماوں امتیاز محمود اور غلام محی الدین کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرتے ہوئے مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کردی ۔عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات