پشاور، ناقص تعمیرکے باعث حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نئے یونٹ کی چھت سےبارش کا پانی ٹپکنے لگا

جمعہ 30 مئی 2025 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) پشاور میں ناقص تعمیرکے باعث حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نئے یونٹ کی چھت سےبارش کا پانی ٹپکنے لگا۔حیات میڈ کل کمپلیکس پشاور حکام کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نئے آرتھوپیڈک سپائن اینڈ ٹراما یونٹ کی ناقص تعمیر کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نیا تعمیر شدہ آپریشن تھیٹر کھلنے کے دوسرے روز ہی بارش کے باعث ٹپک پڑا، آپریشن تھیٹر میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز بالٹی رکھ کر بارش کا پانی روکنے کا انتظام کرتے رہے۔حکام کے مطابق ایچ ایم سی کا آرتھوپیڈک سرجری اینڈ سپائن یونٹ 10 سال میں تعمیر کیا گیا، آپریشن تھیٹر کو ایک روز قبل ہی مریضوں کے لیے کھولا گیا تھا۔